ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے لوکل پرچیز ادویات کی یومیہ خریداری بارے گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔ وضاحتی سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فارم 9 کی حامل فارمیسی ہر قسم کی ادویات،فارم 10 کا حامل میڈیکل سٹور مخصوص ادویات فروخت کرسکتا ہے۔ فارم 9 کی حامل فارمیسی سے لوکل پرچیز ادویات خریدی جائیں۔