میلسی (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما محمد عالمگیر خان کھچی اور امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی میلسی علی رضا خان کھچی نے کہا ہے کہ ایم این اے اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی کی قیادت میں حلقہ بھر کی محرومیوں کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے اور اربوں روپے کی ترقیاتی گرانٹس کے ذریعے ترقی کا جال بچھایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری روڈ کو ازسر نو تعمیر کر نے کے کام کے آغاز کے مو قع پر کیا انہوں نے بتا یا کہ اس سٹرک کی تعمیر سے رحمان ٹاؤن محلہ غریب آباد ، شر فو ٹاؤن کی آبادیاں مستفید ہو ں گی اس مو قع پرمہر ٖظفر اقبال احمد ا اور ماجد حسین نے بھی خطاب کیا تقریب میں وسیم احمد شیخ ،حیدر خان ، مہر عبدالغفار ،صوفی غلام مصطفی باجوہ ودیگر موجود تھے۔
پی ٹی آئی نے حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے:عالمگیر کھچی
Nov 19, 2021