ملتان(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے خانیوال میں PP206 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔اس سلسلے میں مخدوم احمد محمود نے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار NA156 و PP217 ملک ارشد اقبال بھٹہ کو اہم ذمہ داریاں سونپتے ہوئے انہیں دو اہم کمیٹیوں کا رکن نامزد کیا ہے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی میں کل 9 ممبران ہیں جن میں مظہر چوہان،ضلعی امداد اللہ عباسی، ملک شاہ رخ،سٹی ملک نسیم لابرودیگر شامل ہیں۔ یو سی6 خانیوال کی کمیٹی کے 7اراکین ہیں جن میں خواجہ رضوان عالم،میر آصف خان دستی، ملک نسیم لابر، راؤ ساجد علی خان،ودیگر شامل ہیں۔