کچی کے علاقے میں تین بھائیوں کے قاتلو ں کو گرفتار کیا جائے ، گلفام ملک


اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) تنظیم الاعوان کے سیکرٹری جنرل گلفام ملک اور مرکزی عہد یدا را ن ،تنویر علوی اشتیاق باری ،سعید احتر معین اعوان سا جد اعوان قیصر اعوان نے کہا ہے کہ تین بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم الاعوان کے سیکرٹری جنرل گلفام ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اندر کچی کے علاقے میں تین بھائیوں کو شہید کیا گیا جن میں سجل اعوان،فضل اعوان اور ثمر اعوان شامل ہیں جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔  ہماری تنظیم غیر سیاسی ہے ہم سب کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پر امن لوگ ہیں ،وزیراعظم، آرمی چیف ،گورنر بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن