حضرت فاطمہ معصومہ کا یوم شہادت ’’ یوم عزا‘‘ کے طورپرمنایاگیا

Nov 19, 2021


 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)قائدملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا  بنت حضر ت امام موسیٰ کاظم ؑ کا  یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ جمعرات کو ’’ یوم عزا‘‘ کے طورپرمنایاگیا۔اس موقع پر مذہبی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیر اہتمام امام بارگاہوں اورعزاخانوں میں مجالس عزا ہوئی ،خواتین کی مجالس میں تابوت حضرت معصومہ قم ؑ  ؑ برآمدہوئے،علمائے کرام اورذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت معصومہ قم کا روضہ آج بھی دنیائے حوزاۃ میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے اور حرم اقدس مرجع خلائق ہے۔علامہ سیدوقارحسین نقوی القمی کے زیراہتمام علیؑ مسجد سٹیلائٹ ٹائون میں علامہ سید ذوالفقارحیدرنقوی نے کہا کہ حضرت فاظمہ معصومہ وہ عظیم المرتبت خاتون ہیں۔

مزیدخبریں