راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے بزورِ طاقت بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ریلیف دینے کے بل کو مسلط کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک و قوم سے غداری کے مترادف قرار دیا ہے مملکتِ خداداد میں دہشت گردانہ کاروائیاں اور معصوم پاکستانیوں کی جان سے کھیلنے کا اعتراف کرنے والے بھارتی جاسوس کو حکومت کی جانب سے این آر او دیا جانا ہر محبِّ وطن پاکستانی کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے اپنی ناقص خارجہ پالیسی کے سبب پہلے کشمیر کو اٹھا کر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا، اور اب کُلبھوشن کی رہائی کا راستہ ہموار کرنے کا شرمناک فعل کررہے ہیں ۔
کلبھوشن کو ریلیف دینے کا بل ڈیجیٹل دھاندلی کی چال ہے، دردانہ صدیقی
Nov 19, 2021