عامر احسن خان ایرکسن پاکستان کے کنٹری منیجر مقرر 

Nov 19, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر)ایرکسن پاکستان نے عامر احسن خان کو کنڑی منیجر منتخب کرلیا ہے۔ عامر پاکستان میں ایک مضبوط ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں شراکت داروں کے نیٹ ورک کی مدد سے مواصلاتی سروس فراہم کرنے والوں کی مدد کی جائے گی اور ملک میں ایرکسن کے ڈیجیٹل اثرات کے دائرے کو وسیع کیا جائے گا۔ 14 سال قبل ایرکسن میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد، عامر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، اور مینجمنٹ میں ترقی پسند اور پیشہ ورانہ تجربہ لائے ہیں، جس میں تعلقات پر مبنی کلائنٹ مینجمنٹ اور ہموار عمل کے ذریعے کاروبار کو بڑھانے کی مضبوط ساکھ رکھتے ہیں۔اس موقع پر عامر احسن خان نے کہا کہ میں ایک ایسے وقت میں ایرکسن پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے بہت خوش ہوں جب رابطہ سازی صنعتوں کو تبدیل کررہی ہے اور ممکنات کو تصورکرنے میں ہماری مدد کررہی ہے۔ عامر نے مزید کہا کہ بحیثیت کنٹری منیجر میں ایسی مضبوط حکمتِ عملی بنانے کی خواہش رکھتا ہوں جو نہ صرف ہمارے موجودہ صارفین کی پیشکشوں میں جدّت لائے گی بلکہ ایرکسن کے علاقائی کاروبار کے فروغ میں مدد فراہم کرنے کے علاوہ ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار کوسپورٹ فراہم کرے گی۔ میں پاکستان میں مختلف سرکاری اور نجی کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرکے ملک میں ڈیجیٹل اختراع کو تیز کرنے اور پاکستان کو ڈیجیٹل دور کیلئے تیار کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ 
ایرکسن پاکستان 

مزیدخبریں