اوستہ محمد میں سودی کاروبار،درجنوںخاندان برباد

اوستہ محمد(پی پی آئی)اوستہ محمد میںسودی کاروبار عروج پر ہے درجنوںخاندان برباد،متعدد گھر اجڑ گئے ، عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود سود خور لوگوں پرمقدمے درج کروا کر انھیں گرفتار کرا رہے ہیں۔ یہ بات محمد علی نادر علی منجھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد میں سود خوروں نے تباہی مچا دی ہے اور کئی خاندان برباد اور تباہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کا حکم ہے کہ سود ختم ہے لیکن یہاں سود در سود لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن