گٹروں  بندش،جامعۃ البنات  ڈگری کالج  گندے پانی میں گھر گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ماڈل ٹائون میں علم و صنعت ٹرسٹ کے زیر انتظام رفاہی و فلاحی بنیادوں پر بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والا نامور تعلیمی ادارہ جامعۃ البنات ڈگری کالج گٹروں کی بندش اور محکمہ واسا کے ذمہ داران کی عدم توجہگی کے سبب آئے روز گندے پانی میں ڈوبا رہتا ہے۔ جس سے طالبات ان کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کو شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ بار بار بلانے کے باوجود واسا ملازمین فرض کی ادائیگی سے چشم پوشی کرتے کام کے عوض اہل علاقہ سے مختلف مطالبات کرتے ہیں۔ بچوں کے والدین اور کالج انتظامیہ نے ایم ڈی واسا کی توجہ اس طرف دلاتے ہوئے اسے مستقل بنیادوں پر حل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن