گوجرانوالہ:صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈائون آلودگی پھیلانے  پر 5فیکٹریاں سیل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کی ہدایت پر آلودگی پھیلانے اور مضر صحت مواد استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈان، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں اور خلاف ورزی پائے جانے پر 5فیکٹریاں سیل کر دیںتفصیلات کے مطابق آلودگی کی روک تھام کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں  میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں،کاروائیوں کے دوران انہوں نے خلاف ورزی کرنے والی 5فیکٹریوں کو سیل اور دو لاکھ کے بھاری جرمانے عائد کیے، سیل کی گئی فیکٹریوں میں غیر قانونی طور پر ایندھن، ربڑ، پلاسٹک اور دیگر دھاتوں کو جلایا جا رہا تھا جو کہ فضائی آلودگی کا باعث بن رہے تھے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ دانش افضال نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والوں کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن