اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک کو غیرجمہوری طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے ملک اور پارلیمان کو مذاق بنا دیا ہے۔ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو کالے قوانین پاس کرنے کے لئے استعمال کیا گیا جو قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ مشترکہ اجلاس بھی اراکین نہ ہونے کے بعد منسوخ ہوا تھا کیونکہ 30 سے 40 اراکین ان کے ہاتھ نہیں آرہے تھے۔ پی ٹی آئی کے ممبران خود کہہ رہے ہیں کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قانون سازی کے لئے بل کی کاپیاں ہمیں نہیں ملیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کونسا بل بلڈوز کیا جا رہا ہے۔ بولنے کے لئے مائیک مانگا مگر بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان میں ایک نیپرا کا بل بھی تھا جس میں صوبائی نمائندگی ختم کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بدمعاشی کے طور پر استعمال کیا گیا۔
شازیہ مری
ملک کو غیرجمہوری طریقے سے چلایا جا رہا ہے، شازیہ مری ، فیصل کریم کنڈی
Nov 19, 2021