لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی شنیلاروتھ نے کہا ہے کہ شہبازبلاول کی پارلیمنٹ میں مایوس کن تقریریں شکست خوردہ تھیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے جمہوری مضبوط ہوگی اور اوورسیز پاکستانی اسمبلیوں کے اندر اور ملکی ترقی میں اپنا کردارادا کرسکیںگے، انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام بلز کی بھاری اکثریت سے منظور ی پر وزیراعظم عمران خان اور اتحاد ی مبارکباد کے مستحق ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کردی، اپوزیشن کو مشترکہ اجلاس میں ایسی عبرتناک شکست ہوئی جوکہ ان کی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گی
شہبازبلاول کی پارلیمنٹ میں مایوس کن تقریریں شکست خوردہ تھیں:شنیلا روتھ
Nov 19, 2021