گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ خلافت راشدہ کا نظام امن و خوشحالی کا ضامن ہے،صحابہ کرام کے ذریعے دین کو تقویت ملی انکی گستاخی ناقابل برداشت ہے،آج تمام مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں پیرسید نورالحسن شاہ بخاری کی حیات اور دینی و روحانی خدمات پر خطابات کئے جائیں گے،آپ کا 69واں سالانہ عرس مبارک 22،23 نومبر کو آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں سجادہ نشین پیرسید محمد علی حسنین شاہ بخاری کی زیر صدارت ہوگاانہوں نے کہا کہ ملک دشمن بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے بل پاس کرانا قومی غیرت کے منافی ہے،حکومتی اقدام مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلفاء راشدین کی روشن زندگی اور طرز حکمرانی قیامت تک آنیواے حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے،صحابہ کرام نے اطاعت،جانثاری اور جہاد کے جذبے سے سرشار ہو کر اسلام کو دنیا میں پھیلایا۔