اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو ایسے موقع پر این آر او دیا گیا جب بھارت کشمیر پر مظالم ڈھارہا ہے، کشمیر کی اس بیٹی کو کیا جواب دیں جو باپ کے قتل پر دہائیاں دے رہی ہے، پاکستانی قوانین کے مطابق کلبھوشن ملٹری کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کرسکتا ہے ووٹرز لسٹ الیکشن کمیشن کے پاس آئین پاکستان نے دی ہے اس فہرست کو نادرا منتقل نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین نادرا موجودہ حکومت کی اگلی انتخابی مہم کیلئے نادرا کا ڈیٹا استعمال کر رہے ہیںاسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے قائدین سینیٹرشیری رحمن،شاہد اختراور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگلے انتخابات کو 17 نومبر 2021 کی تاریخ ہی سے متنازعہ بنادیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے کہ وہ شفاف آزادانہ الیکشن منعقد کرے، کل الیکشن کمیشن کی سفارشات کو بلڈوز کردیا گیا احسن اقبال نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ہم سے ہزار گنا آگے ملک جرمنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے ووٹرز سیکریسی متنازع ہوتی ہے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان کے جن کی جان ای وی ایم میں ہے، یہ مشین نہ آئی تو یہ ہار جائیں گے، الیکشن کمیشن نے دبائو میں آکر کوئی قدم اٹھایا تو وہ آئین و قانون کے منافی ہوگااحسن اقبال نے کہا رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت نے پاکستان برائے فروخت کا لیبل ملک پر چسپاں کردیا ہے، جس طرح قوانین کی خلاف ورزی کی گئی اس کی مذمت کرتے ہیںپاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں کل کا دن مارشل لا ء سے بدترین دن تھا، کل پارلیمنٹ میں دھاندلی زدہ مصنوعی اکثریت سے جمہوریت کو پیروں تلے روندا گیا عمران نیازی کا جو مصنوعی اسٹرکچر بنا ہوا ہے، اس نے پارلیمنٹ کے سیشن کو بلڈوز کیا کل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حکومت نے اپنے ہلتے پیروں کو نئی بیساکھی دی ہے، ٹیکنالوجی سے ڈرنے کا طعنہ دینے والے عوام کے ووٹوں سے کیوں ڈر رہے ہیںواضح ہوگیا کہ حکومت سے نہ خارجہ پالیسی چل رہی ہے، نہ ملکی معیشت سنبھل رہی ہے، کل پاکستان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے اسے ملک بھر کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔
احسن اقبال
کلبھوشن کو اس موقع پر این آر او دیا جب بھارت کشمیر پر مظالم ڈھارہا ہے:احسن اقبال
Nov 19, 2021