لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما سابق ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری چیئرپرسن قومی امن کمیٹی پنجاب خواتین نیئر مرتضی لون نے کہاہے کہ ای وی ایم ووٹنگ سے پاکستان میں شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہوگی الیکشن کے سوفیصد درست نتائج اخذ ہوں گے جو عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دے کر تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے،اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کی مخالفت ’’چور مچائے شور‘‘ کے مترادف ہے۔