ملتان ( لیڈی رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقو ق و مذہبی امور پنجاب مہندر پال سنگھ نے بابا گرونانک جی کے552ویں جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورونانک کا جنم دن سکھ برادری کیلئے خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ ہندوستان سے آنے والے سکھ برادری کے مہمانوں کو پنجاب آمد پر’’جی آیاں نوں‘‘ کہتے ہیں۔ ہر سال ان کی مہمان نوازی کر کے دلی خوشی ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو بابا گو رونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے، یگانگت اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔
مہندر پال سنگھ
سکھ برادری کو ’’جی آیاں نوں‘‘ کہتے ہیں : مہندر پال سنگھ
Nov 19, 2021