ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)ڈیرہ غازیخان میں مچھلی کی خرید و فروخت کیلئے سیل پوائنٹ قائم کیا جائے گاجس کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ سیکرٹری جنگلات ماہی پروری و جنگلی حیات جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے ڈیرہ غازیخان اور مظفرگڑھ کادورہ کیا۔ ڈیرہ غازیخان میں مچھلی کی خریدو فروخت کے مرکز کے قیام کیلئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔ ترقیاتی منصوبو ںکا جائزہ اور اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری جنگلات نے غازی گھاٹ پر کیج کلچر پراجیکٹ اور دراہمہ میں فش سیڈ نرسری ، بیماری کی تشخیصی لیبارٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کے دفتر کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری ماہی پروری نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبوں کو جلد مکمل کیاجائے معیار اور کام کی رفتار پر نظر رکھی جائے ۔سرفراز مگسی نے مظفرگڑھ میں تلاپیہ فش ہیچری اور دیگر پراجیکٹ کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مطلوبہ فنڈز کی ڈیمانڈ جلد بھیجی جائے ۔
سیل پوائنٹ