ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) دبئی میں قائم پاکستانی قونصلیٹ کے پاسپورٹ قونصلر سلیم سلطان اور ماہر قانون مخدوم رئیس قریشی کے اعزاز میں دبئی کے معروف بزنس مین حاجی عباس مندور نے مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا جس میں بیرسٹر مخدوم علی رئیس قریشی، راجہ کفایت علی ،سینئر صحافی ارشد انجم، قاسمی احمد و دیگر نے شرکت کی۔قونصلر سلیم سلطان نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی خصوصی ہدایت پر دبئی میں مقیم پاکستانی ورکرز کی فلاح بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر ر ہے ہیں۔پاکستانی ہم وطنوں کیلئے دبئی قونصلیٹ کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عباس مندور جیسے ایماندار بزنس مین پاکستان کا فخر ہیں انہوں نے اپنی محنت اور خداداد صلاحیتوں کی بدولت مثالی ترقی کی ہے۔ میزبان حاجی عباس مندور نے کہا کہ سلیم سلطان بہترین صلاحیتوں کے حامل اور دیانتدار قونصلر ہیں۔ بزنس کمیونٹی اور پاکستانی ورکرز کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
سلیم سلطان
ہم وطنوں کیلئے دبئی قونصلیٹ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں:سلیم سلطان
Nov 19, 2021