سکھ برادری کو پنجاب آمدپرجی آیاں نوں کہتے ہیں، وزیراعلی پنجاب

 وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے552ویں جنم دن پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ باباگورونانک کاجنم دن سکھ برادری کیلئے خوشیوں بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمدپرجی آیاں نوںکہتے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہرسال سکھ برادری کی مہمان نوازی کرکے دلی خوشی ہوتی ہے، سکھ برادری کوتقریبات میں شرکت کی ادائیگی کیلئے سہولیات فراہم کی ہیں، ایک دوسریکی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چاریکوفروغ ملتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بابا گورونانک نے امن وآشتی،اخوت،بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا، باباگرونانک مذہبی رواداری اوربین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں، سکھ برادری کواپنے عقائدکے مطابق زندگی بسرکرنیکی مکمل آزادی ہے، سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبودحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...