حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعدگیس بھی کم کردی، سعیدغنی

 کبھی ایسا نہیں ہوتا تھا گیس دن میں 3 بار ملے ، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،فائدہ اے ٹی ایمز کو ہوا ہے، وفاقی حکومت ہمارے اوپر چوکیدار نہیں، ہم اپنے عوام اور اسمبلی کو جوابدہ ہیں، وفاق کو نہیں
 وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو 

 وزیراطلاعات سندھ سعید غنی ہے کہ حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد گیس بھی کم کردی، کبھی ایسا نہیں ہوتا تھا گیس دن میں 3 بار ملے ، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،فائدہ اے ٹی ایمز کو ہوا ہے، وفاقی حکومت ہمارے اوپر چوکیدار نہیں، ہم اپنے عوام اور اسمبلی کو جوابدہ ہیں، وفاق کو نہیں۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پیسے آپ کو دیتے ہیں،اس میں سے آپ ہمیں لٹا کردیتے ہیں ،سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ حالیہ 7 پولیس افسران نکالے گئے،سندھ میں 22 پولیس افسران میں سے12 کو وفاق کہیں اور بھیج رہا ہے، لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جیز بغیر مشاورت کے نکالے جارہے ہیں، سندھ حکومت کی گورننس کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ میں 67 افسران ہونے چاہئیں،اس وقت 19 کام کر رہے ہیں۔ سعیدغنی کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق مشاورت کرکے افسران کا تبادلہ ہوتا ہے، متنازع مردم شماری سے سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالاجارہا ہے، ایم کیوایم اورجی ڈی اے سے مردم شماری سے متعلق سوال کیاجاناچاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے قوانین کی مخالفت کی۔

ای پیپر دی نیشن