پاکستان انٹرنیشنل سکول طائف میں تقریب کا اھتمام کیا گیا

مکتوب مکہ مکرمہ

ممتاز احمد بڈانی
اساتذہ کرام نے اپنی فیملی کے ساتھ بھرپور شرکت کی

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں  دس پاکستانی کمیونٹی سکولوں جدہ ریاض طائف الخبر دمام وغیرہ  کے درمیان سیرت النبی?  کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تقریبا"دس ھزار طلباء  وطالبات  نے اس میں حصہ لیا  اس مقابلے کی سرپرستی سفارت خانہ پاکستان نے کی جس میں اول انعام 700ریال دوم 500 سوم 300 ریال انعام رکھا گیا 
بورڈ کے سالانہ امتحانات کی طرح اس مقابلے میں بھی پاکستان انٹر نیشنل سکول طائف ھی بازی لے گیا اور اسی سکول کے ہونہار طالب علم محمد علی عامر نے دس ہزار طلبہ و طالبات میں  سیاول پوزیشن حاصل کرنے میں  کامیاب رھا۔ اس مقابلے میں دو گروپس بنائے گئے تھے(اے)کروپ میں 6کلاس سے 8کلاس جبکہ (بی)گروپ میں 9سے 12کلاس کے طلبہ و طالبات شامل تھے۔ اس  میں انگریزی اور اردو کے الگ الگ گروپ بنائے گئے۔ تھیان گروپ میں  محمد علی  عامر نے پورے سعودی عرب میں اول پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ  اپنے اساتذہ کرام اور اپنے پاکستانی انٹر نیشنل سکول طائف کا نام روشن کر کے سب کا سر فخر سے بلند کردیا ۔اسی حوالے سے گذشتہ روز ان اساتذہ کرام جن کے بچوں نے بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ انکی میزبانی میں پاکستان انٹرنیشنل سکول طائف میں تقریب کا اھتمام کیا گیا۔ جس میں اساتذہ کرام نے اپنی فیملی کے ساتھ بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز باقاعدہ قاری احسان اللہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ جبکہ ھدیہ نعت  سر امجد شہزاد نے پیش کیا جبکہ سٹیج سکیرٹری کے خدمات سرفراز ندیم نے انجام دیئیاس موقع پر سکول کے مایہ ناز پرنسپل قیصر خان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ میں سب سے پہلے ان طلباء و طالبات  کو مبارک باد پیش کرتا ھوں۔ جنہوں نے بورڈ میں اعلی'  پوزیشن حاصل کرکے اپنے  والدین  اساتذہ کرام اور سکول کانام روشن کیا۔ اس کے علاہ میں اس طالب علم کو مبارک پیش کرتا ھوں۔ جس نے پورے سعودی عرب میں 10000 طلباء  میں سے سیرت النبی کے عنوان سیھونے  والے مقابلے میں  اول پوزیشن حاصل کرکے ھم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کرام کو بھی میں مبارک باد پیش کرتا ھوں۔ جنہوں نیانتھک محنت کر کے طلباء  کو اس مقام پہ پہنچایاپرنسپل قیصر خان نے تمام اساتذہ کرام  شرکا اور اس پروگرام کی میزبانی کرنے والے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا۔اچھی کا رکردگی دیکھانے والے سینئر اساتذہ کرام میں تحائف اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے ۔تقریب کے آخر میں قاری احسان اللہ نے پاکستان سعودی عرب کی سلامتی وکامرانی کیلیے دعا کرائی۔ پاکستانی ڈشز سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
اس تقریب میں سر فیاض حسین چانڈیو امجد  بھٹی سر محمد اکرام خان۔ عمران صاحب۔سر امتیاز قمرسر ضیاء اللہ خان سر راشد عباس عثمان خان سر عباس خان۔سر یسین سر یونس سر وسیم  سر شہباز خان  سر سعید لغاری۔ سر عبدالرحیم۔سر نواز۔  سر شاھد  سر منظور نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن