کلبھوشن آرڈیننس فرد واحد کیلئے نہیں، اپوزیشن کو معاملات کی حساسیت کا اندازہ ہی نہیں،وفاقی وزیر قانون

Nov 19, 2021 | 16:22

ویب ڈیسک

 حزب اختلاف نے انتخابی اصلاحات بل کی پڑھے بغیر مخالفت کی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نئی مردم شماری کرائیں گے، سندھ اور بلوچستان نے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کیا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ملیکہ بخاری کے ہمراہ نیوز کانفرنس

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کلبھوشن آرڈیننس کسی فرد واحد کیلئے نہیں، اپوزیشن کو معاملات کی حساسیت کا اندازہ ہی نہیں، حزب اختلاف نے انتخابی اصلاحات بل کی پڑھے بغیر مخالفت کی۔ فروغ نسیم نے ملیکہ بخاری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نئی مردم شماری کرائیں گے، سندھ اور بلوچستان نے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کیا، مردم شماری کے معاملے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن آزاد اور با اختیار ہے، قانون سازی کو غیر جمہوری کہنا درست نہیں، اپوزیشن کوئی بل پاس نہیں ہونے دینا چاہتی، کہا گیا انتخابی اصلاحات بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

مزیدخبریں