پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔محمد رضوان11 رنز جب کہ بابر اعظم 7 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ حیدر علی صفر سکور پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے.پاکستان کے چوتھے کھلاڑی شعیب ملک شارٹ کھیلنے کےبعد ٹہلتے رہے اور اس دوران وکٹ کیپر نے وکٹ اڑا دی، وہ بھی حیدر علی کی طرح کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان اور خوش دل شاہ کے مابین 50 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ فخر اور خوش دل بالترتیب 34، 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کریز پر اس وقت شاداب خان اور محمد نواز موجود ہیں۔اس سے پہلے ڈھاکا کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 127 رنز بنائے اور ان کے سات کھلاڑی آوٹ ہوئے۔
پہلا ٹی 20، پاکستان نےبنگلہ دیش کو شکست دے دی
Nov 19, 2021 | 16:44