قومی اسمبلی نے آج ایک تحریک منظور کی ہے جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کےلئے ایوان زیریں کا استعمال کرنےکی اجازت دی گئی ہے۔ تحریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کی جانب سے پیش کی گئی۔ بعد میں چیئرمین نے اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا ۔