وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

Nov 19, 2021 | 20:22

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں ـ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہےـ اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور کو اجاگر کرنا ہےـ تحریک انصاف کی حکومت بچوں کو بہترین مستقبل دینے کیلئے پرعزم ہے۔بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ کیلئے حکومت کے ساتھ معاشرے کے دیگر طبقات کو بھی اپنا بھرپور کردارادا چاہیے۔ہم نے اپنے بچوں کو ایسا محفوظ ماحول دینا ہے جہاں ان کی ذہنی اورجسمانی نشوونما صحیح طریقے سے ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ بچوں کی تعلیم،صحت اور ذہنی تربیت کیلئے تما م تر اقدامات بروئے کا ر لائے جائیں گے.

مزیدخبریں