صادق سنجرانی سے ملاقات ، استعفٰی دیں ورنہ عدم اعتماد : پی ٹی آئی سینیٹرز

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضگی برقرار ہے جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز نے صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور ان سے چئیرمین سینٹ کے عہدے سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا اور استعفی نہ دینے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینٹ کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہائوس میں ہوئی، جس میں چیئرمین سینٹ کو اپنے عہدے سے استعفی دینے پر زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو پیغام پہنچایا کہ استعفی نہ دیا تو سینٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے جواب میں کہا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا۔ چیئرمین سینٹ کی صدر سے  ملاقات ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھی صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین سینٹ کو استعفی دینے پر زور دیا گیا۔ صدر مملکت سے چیئرمین سینٹ نے بھی ملاقات کی جن سے پی ٹی آئی استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ صادق سنجرانی نے بھی صدر کو ایوان کی کارروائی کے بارے میں بتایا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے ان کے استعفیٰ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع نے بتایا ہے صدر مملکت نے چیئرمین سینٹ کو مشورہ دیا کہ ان کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن