اسلام آباد(نمائندہ ہ نوائے وقت)ٹیلی نار پاکستان ولاسٹی پروگرام نے اسلام آباد میں اپنے 345کیمپس میں مہینہ پر مشتمل ہیک تھون ڈویلپرز گیم جیم کے گیم برڈ ایڈیشن کی اختتامی تقریب کا انعقادکیا۔ ہیک تھون کا مقصد گیم ڈیزائنرز، ڈویلپرز، آرٹسٹس اور رائیٹرز کی کمیونٹی کو نئے مہارت اور ہنر سیکھنے اور مستقبل کی ویڈیو گیمز تیار کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔گیم جیم کے اس ایڈیشن میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ آرٹسٹس،کانٹنٹ را ئٹرز، ڈویلپرز اور گیمرز کی نمائندگی کرنے والی 38 ٹیموں نے گیم جیم کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی۔ایڈیشن میں 15گیمز پیش کی گئیں۔شائقین کی طرف سے ووٹ کی بنا پر تین ٹاپ ٹیمزاور گیمز کو منتخب کیا گیا۔چھک چھک ریل گاڑی نے پہلا جبکہ چاچا کینچی اور پھڈے باز نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،جیتنے والوں کو نقد انعام جبکہ جیتنے والی گیمز کو پاکستان کے پہلے ای سپورٹس پلیٹ فارم گیم برڈ میں پیش کئے جانے کا موقع ملے گا۔