راولپنڈی پہنچنے پرلانگ مارچ قافلوں کابھرپور استقبال کیا جائیگا،علی نواز اعوان   

Nov 19, 2022

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) حقیقی آزادی لانگ مارچ کے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے پر تحریک انصاف اسلام آباد کی طرف سے بھرپور استقبال کیا جائے گا یہ فیصلہ جمعہ کی سہہ پہر ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ریجنل صدر علی نواز اعوان نے کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ19نومبر ہفتے کے روز اسلام آباد ریجن کی تمام یونین کونسلز سے بھرپور ریلیوں کی صورت میں کارکنان، خواتین اور بزرگوں کی ایک بڑی تعداد روات پہنچے گی اورحقیقی آزادی مارچ کے دونوں قافلوں کا بھرپور خیر مقدم کرے گی وزیرآباد سے آنے والے قافلے کی قیادت وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کررہے ہیں جبکہ فیصل آباد ریجن سے مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی قیادت میں قافلہ روات پہنچے گا کارکنان روات میں چیئرمین عمران خان کا تاریخی خطاب براہ راست سنیں گے جس میں کپتان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گیاجلاس میں اظہارِ خیال کرتے علی نواز اعوان نے کہا انشائ￿ اللہ حقیقی آزادی مارچ ہر صورت کامیاب ہوگا اور عوام کو اس فاشسٹ حکومت سے نجات ملے گی۔

مزیدخبریں