راولپنڈی میں873معذور بچوں کی مختلف بیماریوں کیلئے اسکریننگ مکمل 

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)1ہزار7سو 83معذور بچوںمیں سے 8سو 73 کی مختلف بیماریوں کے لئے اسکریننگ مکمل کرلی گئی،ضلع راولپنڈی میں 12خصوصی تعلیمی مراکز میں1783خصوصی بچے رجسٹرڈ ہیں، سکریننگ کے دوران خصوصی بچوں کے مختلف ٹیسٹ مفت کئے گے جن میں بصارت، سماعت، جسمانی صحت اور دماغی صحت کے ٹیسٹ شامل ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وقار احمد نے بتایا کہ سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی مہم کا آغاز 18 اکتوبر کوکیا گیا تھا جس کے دوران راولپنڈی ضلع کے 12 خصوصی تعلیمی مراکز میں رجسٹرڈ 873 خصوصی معذور بچوں کی مختلف بیماریوں کے لئے اسکریننگ کی گئی، خصوصی بچوں کو ضروری ویکسین اور علاج کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، مہم میں 7 تحصیلوں کے 16 انسٹیٹیوٹس میں کل 1783بچوں میں سے اب تک 873 خصوصی بچوں کی سکریننگ کی جا چکی ہے،دولتالہ، گوجر خان، ٹیکسلا اور تحصیل راولپنڈی کے مزید سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں سکریننگ آئندہ چند دنوں کی جائے گی جس کے دوران 15سو بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن