خودکار اور جدید ترین سمارٹ ہومز کیلئے ہو اوے اور ایم جی ایچ میں معاہدہ

 کراچی ( کامرس ڈیسک ) ایم جی ایچ پاکستان نے ہو اوے کے اشتراک سے سمارٹ ہومز اور کمیونٹی پروویژنز کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا ۔اس کا مقصد سمارٹ کمیونٹی پروجیکشن آٹومیشن کی سہولت کو بہتر بناتا ہے، وائی فائی 6 پر مبنی کنیکٹیویٹی کو محفوظ بنا کرہواوے کے سروس ڈیلیوری پارٹنر نیو ہورائزن کی مدد سے صحت مند ماحول کیساتھ توانائی کی بچت کو سپورٹ کرتا ہے ۔اس حوالے سے منعقدہ تقر یب میں سٹریٹجک ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔سی ای او ایم جی ایچ اویس شیخ نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی سے کمیونٹیز کیلئے نہ صرف بہترین ایپلی کیشنز میسرہوں گی   ۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے سی ای او انفرا پلان،پر ومگ،لوکی گروپس فرخ اسلم نے ایم جی ایچ پا کستان کے شراکت داری کوخراج تحسین پیش کر تے ہو ئے سمارٹ ہومز پریسنٹ پی3 کا تصور پیش کیا   ۔ سی او او نیو ہورائزن قیصر سرورنے اپنے خطاب میں ایم جی ایچ پاکستان کو آٹومیشن اور مضبوط انفراسٹرکچر کی تعمیر کے مقصد کے لیے سروس ڈیلیوری پارٹنر کے طور پر منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے ہو ئے کہا کہ لو گو ں کی توقعات کے مطابق معیاری سروس فراہم کر تے رہیں گے ۔تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے سی ٹی او ہو اوے پا کستان شہزاد رشید نے کہا کہ ہو اوے صدیوں سے متعدد ممالک کو ایسی ٹیکنالوجیز فراہم کر رہا ہے ۔آخر میں سی ایس پی او ہواوے نے کہاکہ ہم سب کو ایک مستحکم،محفوظ نیٹ ورک ماحول میں رہنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن