40ہزار والے پریمیم بانڈز  کی قرعہ اندازی 12دسمبر کو ہو گی

فیصل آباد (آئی این پی)25ہزار اور 40ہزار کے رجسٹرڈ پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی 12دسمبر جبکہ 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15دسمبر کو ہو گی۔شیڈول کے مطابق 25ہزار مالیت کے رجسٹرڈ پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازلاہورجبکہ40ہزار مالیت کے بانڈز کی قرعہ ملتان میں ہو گی۔200روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ50ہزارکا ایک، دوسرے انعام میںاڑھائی لاکھ روپے کے 5جبکہ تیسرے انعام میں 1250روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...