لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکاآغاز ہوچکاہے آنیوالے دنوں میں فلم انڈسٹری میں بہتر ی اور ترقی نظر آرہی ہے۔ پاکستان کی شوبز انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب جا رہی ہے۔تنقید اور مقابلہ بازی سے ہٹ کر بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا۔ بہت جلد ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم انڈسٹری بھی عروج حاصل کریگی ۔ اس وقت ہمارے ہاں نئے لوگ تجرباتی انداز سے فلمیں بنارہے ہیں۔ جس کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے امید ہے آنے والا دور فلمی صنعت کا سنہرا دور ثابت ہوگا۔
فلم انڈسٹری جلد بہتری کی طرف گامزن ہو گی : نیلم منیر
Nov 19, 2022