گوجر خان :لیگی کارکن دھڑے بندی کا بوجھ اٹھا نے سے قاصر

Nov 19, 2022

تحصیل گوجر خان میں مسلم لیگ ن کے اندر دھڑے بندی سے کارکنوں میں مایوسی اور بدلی پھیلی ہوئی تھی آپس کے اختلافات پر مدمقابل سیاسی جماعتوں میں اندرون خانہ خوشی کا اظہار کیا جاتا رہا اس صورتحال پر کچھ سئنیر لیگی رہنماؤں نے آپس کی رنجشیں بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا عزم کیا اور اس میں کافی حد تک انہیں کامیابی حاصل ہوئی  جس کا عملی مظاہرہ گوجرخان میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں کارکنوں کی پرجوش انداز میں بھرپور شرکت سے دیکھنے میں آیا  اس کنونشن میں جس میں مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی اور کہا کہ قوم نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے پورے ملک کے عوام نے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے قوم نے عمران خان کی احتجاجی سیاست سے بیزاری کا اعلان کر دیاہے اپنے دور اقتدار میں انھوں نے ملک کی کوئی خدمت نہیں کی  ان کا ساڑھے تین سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا بدترین دور ہے ملک میں  بدترین کرپشن کی گئی  عمران خان کا جمہوریت پر کوئی یقین نہیں وہ  اسمبلیوں سے بھاگ گئے ہیں ان کی احتجاجی سیاست  ملک کے تاجروں کا جینا حرام کر دیا ہے عوام کا روزگار تباہ کرکے رکھ دیا ہے  ملکی اداروں کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں میاں شہباز شریف نے ملک کو معاشی بحران سے نکالا ہے ملک میں معاشی استحکام بھی مسلم لیگ ن کی حکومت لائے گی اور ملک کی تعمیر و ترقی بھی مسلم 
لیگ ن کے ہاتھوں ہوگی تمام سیاست دانوں پر کرپشن کے الزام لگانے والا خود پاکستان کا سب سے کرپٹ  نکلا  مسلم لیگ ن کاماضی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ ملک کی سب سے زیادہ تعمیر و ترقی میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دور اقتدار میں ہوئی  مسلم لیگ نون تحصیل گوجرخان کے ورکرز کنونشن نے ثابت کردیا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا گڑھ ہے  کارکنوں کے جوش و جذبے نے ثابت کردیا کہ  گوجر خان نواز شریف کے جان نثاروں کا شہر ہے۔ ورکرز کنونشن سے سابق وزیر اعظم اور مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویڑن کے صدر ملک ابراراحمد ،مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینئر راجہ قمر اسلام ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ،سابق صوباہی وزیر چوہدری ریاض، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی عمر فاروق مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ یوتھ ونگ ن  راولپنڈی ڈویڑن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری ، سابق چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف ،خواجہ جانگیر چوہدری خالد راجہ آفتاب سینئرمسلم لیگی رہنما چوہدری ابرار احمد وارثی،  مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے سرپرست اعلی خواجہ محمد اعجاز نے خظاب کی ابتک دھوم ہے ۔ کنونشن میں مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر وقار کاظمی،
 نائب صدر حاجی طیب قریشی ،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 8کے سابق چودھری خالد محمود حلقہ پی پی9 کے صدر راجہ فیصل بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری عامر میرمسلم لیگ تحصیل گوجرخان کی صدر شازیہ سلطانہ بٹ سٹی صدر شمشاد بیگم ، سابق یوسی چیرمین سید قلب عباس سابق چیرمین مرزا ارشدقبال ، سابق چیرمین راجہ ابرار، سابق چیرمین راجہ سجاد سرور، سابق چیرمین مرزاعنایت اللہ  سابق،چیرمین چوہدری الطاف سابق ،چیرمین طاہر مغل  سابقہ چیئرمین راجہ ندیم سابق ،چیرمین نوید سجاد، سابقہ چیرمین امیر کاظم  سابقہ،چیرمین رمضان جانی  سابقہ وائس چیئرمین حاجی یاسین ،نعمان بھٹی،غضنفر کیانی  مسلم لیگ یوتھ ونگ ن تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر صدر  شیخ طارق محمود سیٹھی مسلم لیگ یوتھ ونگ سوشل میڈیا کے تحصیلی صدر چوہدری ضیافت حسین گجر چوہدری پرویز،کونسلرچوہدری محمود کے علاؤہ دیگر مسلم لیگی کارکنان نے بڑی تعداد میں ورکرز کنونشن میں شرکت ن لیگ گوجرخان کا یہ کنونشن 22سال بعد ایک پلٹ فارم پر جمع ہونا ن لیگ والوں کے لیے خوش آئند ہے کارکن جو مقامی قیادت کے دھڑوں اور تقسیم سے سخت پرہشان تھے اب ان کے لیے یہ کنونشن تازہ ہوا کا جھونکا ہے گوجرخان سے سنیر مسلم لیگی قیادت چوہدری ریاض اور راجہ جاوید اخلاص جب تک متحد رے دونوں الیکشن بھی متواتر جتتے رے اور مسلم لیگ منظم اور مضبوط رہی دوسری جماعتوں کوٹف ٹاہم دیا اسی وجہ سے گوجر خان کو مسلم لیگ ن کا گڑھ کہا جاتا تھا چوہدری ریاض نے قومی اور صوباہی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ایک بار اپنے بھائی 
خورشید زمان کو قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی دلاہی ضمنی انتخابات میں راجہ نادر پرویز کو کامیابی حاصل ہوہی بلدیاتی انتخابات میں جب شہر کی چیرمین شپ کا معاملہ آتا تو چوہدری ریاض کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ گاڑاں والا سیاسی پیر جس پر ہاتھ رکھے گا وہی چیرمین بنے گا 1994کی دہائی میں نواے وقت کے تجزیہ میں انکو سیاسی پیر گاڑاں والا کا ذکر کرتے ہوے کہا گیا کہ ایک ووٹ والے چوہدری فضل حسین مرحوم کو چیرمین بلدیہ کے منصب تک پہنچایا گیا جو چوہدری محمد ریاض ہی تھا جس نے کر دکھایا انہیں سیاست کا گْرو بھی کہا جاتا تھا جاوید اخلاص نے بھی اپنے دھڑے سے وابستہ لوگوں کو عروج تک پنچایا مسلم لیگ کے دو دھڑوں میں تقسیم تو نقصان پنچا لیکن نظریاتی اور مخلص کارکن اس صورتحال سے سخت مایوس رہا اب حالیہ ورکر کنونشن سے کارکنوں میں ایک نیا جوش ولولہ بیدار ہو چکا ہے یہ اسی صورت میں برقرار رہ سکتا جب تک دونوں دھڑے متحد رہیں چوہدری ریاض نے ورکر کنونشن کے حوالہ سے کہاکہ انشااللہ گوجرخان کو ایک بار پھر مضبوط قلعہ بنا کر دم لیں گے کنونشن میں لوگوں کی کیثر تعداد آمد مسلم لیک ن پرمکمل اعتماد ہے اور زمان ہاؤس سے حسب رواہت خدمت کاسلسلہ جاری رے گا ہم اپنے قائدین کے وڑن کے مطابق اہل گوجرخان کی خدمت کو جاری رکھیں گے

مزیدخبریں