انٹر کالجیٹ بورڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے جیت لی 

Nov 19, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر کالجیٹ بورڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے جیت لی ۔لاہور ڈویژن سے 18کالجزکے 100،کھلاڑیوں نے شرکت کی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے فائنل میں پنجاب کالج کوشکست دی۔ سپیریئر کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ ضیاءسبطین نے لاہور بورڈ کی کارکردگی کے بارے بتایا کہ بورڈ 100سے زیادہ ٹورنامنٹ منعقد کروا رہا ہے۔

مزیدخبریں