لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو مارچ میں ہونے والے اگلے انتخابات کے واحد امیدوار کے طور پر سامنے آنے کے بعد عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی کی سربراہی میں مزید چار سال کی مدت پوری کریں گے۔فیفا نے اعلان کیا ہے کہ 2023 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے صرف گیانی انفنٹینو کی امیدواری ملی ہے۔ وہ میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد 2026 تک اس عہدے پر رہیں گے۔گیانی انفنٹینو بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد اگلے چار سال تک فٹبال کی اعلیٰ ترین تنظیم فیفا کے صدر رہیں گے۔فیفا کے صدارتی انتحاب کیلئے بدھ کے روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی، کسی بھی امیدوار نے انہیں چیلنج نہیں کیا۔