لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت سے بہتر قرار دیتے ہوئے بھارتی ٹوئٹر آرمی کو بھی کھری کھری سنادیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کم سکور کرتی ہو تو تب بھی میچ میں موجود رہتی ہے کیونکہ باﺅلنگ اٹیک کافی مضبوط ہے۔ بھارت زیادہ رنز بنابھی لیتا ہے تب بھی اس کی فتح کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
،یہی کچھ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہوا جب اس کے ٹوٹل کو انگلش ٹیم کسی خاطر میں ہی نہیں لائی۔