معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ‘ انتشار ملک کے مفاد میں نہیں: گورنر پنجاب


لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں مسلم لیگ( ن)کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران پنجاب اسمبلی پیر رفیع الدین شاہ بخاری، مہوش سلطانہ،بلال فاروق تارڑ، زاہد اکرم، سابق وزیر چوہدری شوکت داود اور صدر مسلم لیگ (ن)حافظ آباد چوہدری بخش تارڑ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے، انتشار کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ تعلیم، صحت سمیت ہر شعبے میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسانوں کو مشکل حالات کے باوجود زرعی پیکج سمیت مختلف شعبوں میں ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلائی جائے۔گورنر پنجاب نے ممبران صوبائی اسمبلی سے کہا کہ وہ پارٹی کے وڑن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے رابطے مضبوط کریں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔دریں اثنا ،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آج صوبائی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ زراعت کی اپیل نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...