آرمی چیف تقررپر صدر کے فیصلوں کو عمران کی حمایت حاصل ہوگی: فواد چوہدری


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف تقرری پر صدر کے کسی بھی فیصلے کو عمران خان کی حمایت ہو گی۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔ اہم تقرری، وزیر خزانہ کی صدر سے ملاقات، آئینی امور پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کا پیغام۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف یہ واضح کر دوں صدر مملکت عارف علوی جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...