ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب نے ویزے کے خواہش مند بھارتیوں کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا سعودی عرب اور بھارت کے درمیان مضبوط تعلقات اور سٹرٹیجک شراکت داری کے پیش نظر بھارتی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
20 لاکھ بھارتی شہری فائدہ اٹھائیں گے۔
بھارتیوں کیلئے سعودی ویزا آسان پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کردی
Nov 19, 2022