بھار تی سپریم کورٹ کا تعصب ، غیر قا نونی زیر قبضہ کشمیر کی خصوصی حثیت کے خا تمہ کیخلاف دلائل سننے سے انکار


نئی دہلی‘ سری نگر (کے پی آئی) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی المعروف کالونی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی ہے۔ دوسری طرف بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت  کے قانون آرٹیکل370  کی منسوخی سے متعلق دلائل سننے سے انکار کر دیا اور اسکی قانون ساز اسمبلی کے حلقوں کی تشکیل نو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 29نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا کی درخواست پر مقدمے کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کی۔ جسٹس ایس کے کول اور اے ایس اوکا پر مشتمل بنچ نے تشار مہتا کو مزید دستاویزات ایک ہفتہ کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دریں اثناء بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی نیشنل کانفرنس  خصوصی حیثیت کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی کے کارکن  خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے جاری جدوجہد  اور نئے منشورسے لوگوں کو آگاہ کریں۔ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی کے اجلاس سے  خطاب میں  ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک بہت ہی سخت امتحان ہے، جس کا مقابلہ ہمیں کندھے سے کندھا ملا کر، یک زبان اور یک جہت ہوکر کام کرنا ہے اور اس کیلئے پارٹی کا مضبوط ہونا اولین شرط ہے۔

ای پیپر دی نیشن