واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ٹوئٹر نے اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کی بندش عارضی ہے جو 21 نومبر سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ ٹوئٹر نے دفاتر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو ای میل میں الٹی میٹم دیا تھا کہ زیادہ گھنٹے کام کرنے کا عہد کریں یا پھر نوکری چھوڑ دیں جس کے بعد اب تک سینکڑوں ٹوئٹر ملازمین نوکری چھوڑ چکے ہیں۔