مری (نامہ نگار خصوصی ) مری کے تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال میں مریضوں کو جو سہولیات میسر ہیں ان کی مثال راولپنڈی ڈویژن کے بعض اہم ہسپتالوں میں بھی کم ہی ملتی ہیں جس کا سہرا یہاں ازسرے نو تعینات ہونے والے ڈاکٹر عبد السلام عباسی کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے علاقے کی مٹی سے وفاء کرتے ہوے تمام تر زندگی کو خطہ کوہسار کی خدمت کیلئے وقف کر دیا ہے ۔ان ا خیالات کا ظہار مری کی ممتاز سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات نے جن میں ہوٹل آونر ایسو سی ایشن کے صدر حاجی شفاء الحق ،اظہر عباسی ،سردار فیاض عباسی ،واجد عباسی ،حافظ مجیب الرحمان سمیت دیگر نے کرتے ہوے بتایا کہ ماضی میں معمولی نوعیت کے مریضوں کو فوری طور پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا تھا مگر اب ماسوائی انتہائی سیریس اور بعض اہم ترین گائنی کیسوں کے تمام مریضوں کا مکمل طور پر یہاں ہی علاج کیا جاتا ہے جو قابل ستائش ہے ۔
مری ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات میسر ہیں، حاجی شفاء الحق
Nov 19, 2022