گوجر خان (نامہ نگار)تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے استقبال کے موقع پر گوجرخان میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے گئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے پانچ سو اہلکار ایک سو بیس کمانڈو اڑتیس ایلیٹ فورس ا ہلکار نوے خواتین پولیس اور سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ ٹریفک وارڈن اور موٹر وے پولیس بھی بڑی تعداد میں موجود تھی ۔ریسکیو کے حوالے سے 1122 نے ضلع راولپنڈی میں کوڈ ریڈ نافذ کر دیا ریسکیو ٹیمیں دو شفٹووں میں لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں تین سو اہلکار پی ٹی آئی لانگ مارچ کو سروس مہیا کر رہے ہیں قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں راولپنڈی کو ایمرجنسی کور کیلئے فراہم کی گئی لانگ مارچ کے جلسہ گاہ کے قریب ریسکیو کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی۔
حقیقی آزادی مارچ ،گوجرخان میں سیوکرٹی کے سخت ترین حفاظتی اقدامات
Nov 19, 2022