شاہد خاقان عباسی،راجہ پرویز اشرف دونوں وزرائے اعظم رہے کا ر کردگی بتائیں:صداقت عباسی،جاوید کوثر


  کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے ر ہنما مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے  آزاد کشمیر کے متعدد اضلاع کو کلرسیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی کلرسیداں ڈڈ یا ل سڑک کی تعمیر و توسیع کی تقریب سنگ بنیاد سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں دھانگلی 28 فٹ چو ڑی شاہراہ ایک ارب ستاون کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف دونوں وزیراعظم رہے دونوں یہاں سے نما ئندگی کرتے ہیں اپنی کارکردگی عوام کو بتائیں شاہد عبا سی 35 برس یہاں سے منتخب ہوتے رہے وہ کوئی ا یک کالج یونیورسٹی شاہراہ بتادیں جو انہوں نے تعمیر کی ہو ان کے پینتیس سال کے ترقیاتی کام اور میرے چار برس کے کاموں کا موازنہ کریں میرا پلڑ ہ بھاری ہے ہم باتوں سے نہیں کاموں اور کارکردگی سے مقابلہ کرتے ہیں ماضی میں قانون گو حلقہ چوآ خا لصہ کی چھ یوسیز کو مسلسل نظر انداز رکھا گیا یہاں کے لوگوں نے بھی پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیئے میں ان کی پسماندگی کے لیئے ترجیح بنیادوں پر کام کرنا چاہتا ہوں پانچ دسمبر کو چوآخالصہ کی یوسیز کے لیئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا  آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات اظہر صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں دھانگلی روڈ کلرسیداں سے زیادہ آزادکشمیر اور سمندر پار پاکستانیوں کی ضرورت تھی یہ آزادکشمیر کے اضلاع میرپور اور کوٹلی کے اکثریتی ابا دی کو کلرسیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملاتی ہے انہوں نے کلرسیداں کے لوگوں سے کہا کہ وہ عمران خان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کر یں۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ دھانگلی روڈ صداقت علی کا منصوبہ ہے راجہ پرویز اشرف دونمبری سے گریز کر یں انہوں نے گوجرخان میں تو کبھی کوئی کام نہیں کروا یا یہاں کیا کروائیں گے۔ اس موقع پر راجہ ساجد جاو ید،نبیلہ جاوید،یاسر منصور،راصم ریاض راجہ،پروفیسر سفیر اور حذیفہ سفیر نے بھی خطاب کیا اس کے بعد کلرسیداں دھانگلی سڑک کی تختی کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر پنجاب ہائی وے کے ایکسیئن دلشاد حسین،مرزا محمد یاسین،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ملک محمد اعجاز اور پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن