ڈھرنال(نمائندہ نوا ئے وقت )عمران خان نے ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگا دیا ہے انکا طرز سیاست ملک کے لئے نقصان دہ ہے نام نہاد حقیقی آزادی مارچ کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ عوام نے مسترد کر دیا ہے عمران خان سے خیر کی توقع نہیں وہ اپنے مفادات کی خاطر ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنا چاہتے ہیںشہید بھٹو کے نظریات اندھیرے میں چراغ کی مانند ہیں ان خیالات کاا ظہار پاکستان پیپلز پا رٹی سٹی کے صدر ڈاکٹرقاضی محمد ایوب، سیکرٹری جنرل ملک شفیق عزیز نے گز شتہ روز یہاں ،،نوائے وقت ،،سے بات چیت میں کیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے پیپلز پارٹی کی مثبت سیاست سے متاثر ہو کر عوام جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں جو کہ پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے ضلع اٹک بالخصوص تحصیل فتح جنگ میںوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و ڈویژنل صدرسردار سلیم حیدر خان،ضلعی صدر سردار اشعر حیات خان ،تحصیل صدر سردار ظہیر خان کی مدبرانہ قیادت میں پارٹی کو مزید فعال کیا جا رہا ہے کارکنوں کا مورال بلند ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب بھی ملک کی سب سے بڑی اور موثر سیاسی قوت ہے بلاول بھٹو محترمہ شہید بی بی کا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خون ہے ۔
بھٹو شہید اور بی بی شہید نے ہمیشہ غریبوں اور مظلوموں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور اپنی جانیں وطن عزیز اور قوم کے لئے قربان کی ہیں ۔