حکمران فحاشی وعریانی کیلئے غیر ملکی  ایجنڈے سے باز رہیں:عبد الغفار روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ حکمران فحاشی وعریانی پھیلانے کیلئے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرنے سے باز رہیں۔

 اسلام پر عمل پیرا ہونے سے کامیابی ممکن ہے۔ جامعہ القدس میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر کے پروگراموں اور ان کے ایجنڈوں کی تکمیل اس ملک میں نہیں ہو سکتی جو حکومت فحاشی وعریانی کے ایجنڈے پر عمل کرنے کی کوشش کرے گی۔ ملک کے غیور مسلمان اس حکومت کو نشانہ عبرت بنانے کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں گے۔ ٹرانس جینڈر بل اور فحش فلموں کے ذریعے فلموں کے ذریعے لوگوں کے ایمان کو بگاڑنے یہ لوگ اس وطن کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ سیاسی لوگ اپنے مفادات کیلئے اسلام اور ملک کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے شر سے محفوظ رکھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...