شین یانگ(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاننگ کے شہر شین یانگ میں جمعہ کو شروع ہونے والے سرمایہ کاری میلے میں499ارب 20کروڑ یوآن (تقریبا70ارب22کروڑ ڈالر)مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔صوبائی محکمہ تجارت کے مطابق، لیاؤننگ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری و تجارت2022میں ذہین مینوفیکچرنگ اور نئی توانائی سے لے کر نئے مواد تک کے 315سودوں پر دستخط ہوئے۔"کھلی معیشت کے چینل میں توسیع، ماحول دوست ترقی کا اشتراک " کے عنوان سے ہونے والے اس میلے کا مقصد لیاؤننگ کے احیا اور ترقی کی کامیابیوں اور صوبے اور دیگر شراکت داروں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔میلے کے دوران جاپان اور کوریا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون سے متعلقہ کئی ایک سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔