لاہور(سپورٹس رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)نے 34سال سے پانی کے بل کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھاری بھرکم بل بھیج دیا۔واسا کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ 34سال سے پانی کا بل ادا نہیں کیا جس کی واجب الادا رقم 81 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ رقم صرف نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے 2ٹیوب ویلوں سے استعمال کیے گئے پانی کی مد میں ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ نے 1988سے پانی کا بل ادانہیں کیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام نیشنل ہاکی سٹیڈیم نے پانی کے 2 ٹیوب ویل لگائے، بل کی ادائیگی کے لییکئی مرتبہ نوٹسز بھجوائے لیکن کسی کا جواب نہیں آیا۔مراسلے میں واسا نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو بڑا ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 25نومبر تک ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پانی کا کنکشن کاٹ دیا جائیگا۔دونوں ٹیوب ویل سیل کر دیں گے، واسا مالی بحران کا شکار ہے، فوری ادائیگیاں کی جائیں۔