الحمراء 4 روزہ بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول ،ورکشاپ بھی جاری

Nov 19, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر) آرٹس کونسل الحمراءاور آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے زیر اہتمام اسلامی آرٹ فیسٹیول دوسرے روز بھی جاری رہا۔ الحمراءاور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 4 روزہ بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول کے تیسرے روز بھی فنون اسلامی کے تمام گوشوں پر دانشوارانہ اور فلسفیانہ سوچ کے ساتھ روشنی ڈالی جائے گی۔آج بروز ہفتہ فیسٹیول کے تیسرے کا تیسرا روز ہوگا۔آج ڈاکٹر تہنیت مجید،پروفیسر رافعہ طاہر،جاجیہ فرحت اور شکاگو یونیورسٹی امریکہ کی پروفیسر ادرک سٹارک مغلوں کے عہد میں شہرت پانے والے قرآن محظوطے،قرآنی آیات کی طباعت اور منی ایچر مصوری میں نئی جہتوں کو روشناس کرانے کی روح پرور گفتگو کے ساتھ ساتھ فائزہ نون،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہمایوں خان بنگش اور رشید بٹ فنون اسلامی میں روحانیت کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ ورکشاپ کا سلسلہ بھی جاری رہے گااور ترکی سے آئے مہمان خطِ ثلث کے جمالیاتی پہلو پر روشنی ڈالیں گے۔فنون اسلامی میں صوفیانہ کلام اور تصوف کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اسی مقصد کیلئے فیسٹیول کے چاروں دن صوفی موسیقی کا خصوصی اہتما م بھی جاری رہے گا۔آج اس صوفی موسیقی کی شام میں نامور گلوکارہ تحسین سکینہ پرفارم کریں گی۔

مزیدخبریں