نظام تنفس کی بیماری سے سالانہ 30لاکھ افراد لقمہ اجل :پروفیسر الفرید ظفر


لاہور(نیوزرپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا کہ کرانک ابسٹریکٹیو پلما نری ڈیزیز (سی او پی ڈی) نظام تنفس کی بیماری ہے جس میں سانس کی نالی کی سوزش، ورم، پھیپھڑوں کی خرابی، سانس لینے میں دشواری و انفیکشن اور توانائی کی کمی شامل ہے جبکہ سگریٹ نوشی کے عادی پھیپھڑوں کو نقصان پہنچائے والی اس خطرناک بیماری کے خطرات سے آگاہ نہیں ہیں۔ جس کے باعث ہر سال دنیا بھر میں 30لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ پلمو نالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی واک کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایچ او ڈی پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی، ڈاکٹر عرفان ملک اور ڈاکٹر خالد بن اسلم نے اس مرض سے بچاو¿کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...